۔،۔ امریکی ریاستوں میں شدید برف باری۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کی مغربی ریاستیں شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں۔، میزوری، کینساس اور شکاگو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جب کہ کئی شہروں میں برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔برف باری کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کئی شہروں میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے، برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے جب کہ مختلف شہروں میں 700 سے قریب حادثات ہوئے جن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکیں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے