۔،۔ یورپ میں شدید برف باری ،نظام زندگی مفلوج 21افراد ہلاک۔،۔

شان پاکستان آسٹریا۔ جرمنی یورپ میونخ اور آسٹریا میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن بھی 4 افراد جن کا جرمنی سے تعلق بتایا جا رہا ہے برف کا تودہ گرنے سے برف کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے تین افراد کی لاشیں مل چکی ہیں چوتھے افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق برفانی طوفان نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا، امدادی ٹیمیں علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے