۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان سید حامد شاہ گیلانی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔،۔
*جب قیامت برپا ہو گی تو میں ماں کے قدموں کے نیچے چھپ جاوُں گا۔،۔

شان پاکستان جرمنی نذر حسین۔ سید حامد شاہ گیلانی کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ ۔پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان کی تمام ٹیم سید حامد شاہ گیلانی کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم اپنے حبیب ﷺکے صدقے سید حامد شاہ گیلانی کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے اور والدہ مرحومہ کی مغفرت و بخشش فرمائے(آمین) اللہ کے رسول نے فرمایا کہ اپنی ماں کے سامنے اُف تک بھی نہ کہو،جب بھی بات کرو تو ایک غلام بن کر بات کرو ،امام علی نے فرمایا ۔جو انسان اپنی ماں کو راضی کرتا ہے وہ ایسا سمجھ لے اُس نے اللہ کو راضی کر دیا،بی بی فاطمہؑ نے فرمایا ماں کے قدموں کے نیچے اللہ نے جنت اس لئے رکھی ہے تا کہ انسان سمجھ جائے کہ جنت کی پہلی سیڑھی ماں کی خدمت ہے،امام حسنؑ نے فرمایا اللہ کے دربارجو سب سے پہلی دُعا پہنچتی ہے میں وہ ،وہ دُعا ہے جو ایک ماں اپنی اولاد کے لئے کرتی ہے،*کہتے ہیں ایک بچے نے جب قیامت کی ہولناکیوں کا قضّہ سنا تو فوراََ بولا جب قیامت برپا ہو گی تو میں ماں کے قدموں کے نیچے چھپ جاوُں گا*کیونکہ اس نے سنا تھا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ملے گی،اہل علم کا ارشاد ہے کہ موت عدم محض اور فناء صرف کا اسم نہیں ہے۔ موت تو روح کے تعلق کے خاتمہ کا نام اور ایک حباب ہے ہماری دُعا ہے کہ سید حامد شاہ گیلانی کی والدہ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں کے صدقے جنت الافردوس میں جگہ عطاء فرمائے (آمین ۔ثم آمین)

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے