۔،۔ بھارتی شہر میرٹھ میں نامعلوم افراد نے مسلمان بستی کو آگ لگا دی۔،۔

شان پاکستان بھارت میرٹھ۔ بھارتی میڈیا دی میرٹھ The Meerut کے مطابق بھارتی شہر میرٹھ Meerut میں مسلم آبادی کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آناََ فاناََ دنگے میں تبدیل ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے نامعلوم افراد نے مسلمانوں کے گھر اور آبادی میں بنی جھگیوں کو آگ لگا دی پوری مسلمان آبادی دیکھتے ہی دیکھتے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو رہا تھا جبکہ مسلمانوں کا شکوہ ہے کہ ان کی آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے، اس کاروائی کے خلاف علاقہ میں فساد پھوٹ پڑے اور احتجاجیوں نے سڑکیں بلاک کر دیں ، مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کا سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا گیا جبکہ جلنے والے سامان میں ان کی بیٹیوں کے جہیز بھی راکھ میں تبدیل کر دیئے گئے۔