۔،۔16مارچ2019فرینکفرٹ میں یادگار امن ریلی نکالی جائے گی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی میں مقیم مذہبی،کاروباری اور سیاسی جماعتوں کے با اثر افراد سے میٹنگ کے بعد 16مارچ 2019بروز ہفتہ بوقت 13:00 Uhrبجے جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی امن ریلی کا متحدہ طور پراعلان کیا گیا ہے ، اس پرامن ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی مسلم کمیونٹی ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو چکی ہے اس عزم پر کہ جب بھی ہمیں پاکستان (دھرتی ماں) پکارے گی ہم ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ ہم نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ پوری جرمنی سے پاکستانی کمیونٹی کو اس پلیٹ فارم پر آواز دے رہے ہیں کہآئیں اور اس ریلی کو کامیاب بنائیں ،یہ ایک نادر موقع ہے ،کشمیر کے مقتولین کا حساب چکانے کا ،اپنی آواز بیرون ملک سفارتخانوں تک پہنچانے کی، اقوام متحدہ کو جگانے کی،حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے دنیا کی توجہ ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروا دی ، اس موقع پر بھارت کی طرف سے بارڈر کی خلاف ورزی اور پاکستان پر حملہ دنیا پر اجاگر کرنے کا سنہری موقع ہے۔ ہماری آواز یورپین یونین تک پہنچے گی ، اس ریلی کو صرف اور صرف محب وطن پاکستانی اور کشمیری کامیاب کریں گے، اس نازک موقع پرآپ کی زندگی کے صرف 3گھنٹے شاید اقوام متحدہ ،بھارتی سورماوُں اور یورپین یونین کے ضمیر کو جھنجوڑ ڈالے اورکشمیر کی سنگینی کی طرف توجہ مبذول ہو کر لاکھوں قتل ہونے والے کشمیریوں کی آواز بن جائے جموں کشمیر کے مقتولین کا حساب چکانے کے لئے ایک بھرپور کوشش ہو۔ اپنے قیمتی وقت میں سے صرف 3گھنٹے کب *16مارچ 2019بروز ہفتہ بوقت 13:00 Uhrبجے۔ کہاں *قیصر سٹراسے 79۔

Kaiser strasse 79, 60329 Frankfurt am Main