۔،۔ بھارتی فضائیہ کا جنگی جیٹ طیارہ مگ 21 لِر کر تباہ ہو گیا۔،۔

شان پاکستان بھارت نئی دہلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی جیٹ طیارہ مگ 21 لِر کر تباہ ہو گیا رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی اور پیرا شوٹ کے ذریعہ محفوظ مقام پر اتر گیا، جنگی جیٹ طیارہ مگ 21 نے اپنی معمول کے مطابق تربیتی پرواز کے لئے راجھستان سے اُڑان بھری کچھ ہی دیر بعد ایک پرندے کے ٹکرانے پر انجن میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے طیارہ توازن کھو بیٹھا، خرابی کے بعد طیارہ تیزی سے زمین کی طرف گرنے لگا حالات کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے اپنی جان بچانے کے لئے طیارہ سے چھلانگ لگا دی۔