۔،۔پاکستان جرمن پریس کلب کا لندن میں بھارتی غنڈوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے صحافی سے اظہار یکجہتی۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ سلیم پرویز بٹ صدر پاکستان جرمن پریس کلب نے اپنے تمام پریس کلب کے ارکان سمیت انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر صحافی فرید قریشی جوصحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک چند بھارتی غنڈوں نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا جس کی ہم پرزور شدید مزمت کرتے ہیں اور فرید قریشی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،نہ صرف مودی سرکار بلکہ Bharatiya Janata Party کے تمام اہلکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں شاید ان کو اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا شاید انڈیا کے بھی ٹکڑے ہونے کو ہیں اس لئےBharatiya Janata Party  اور ان کے تمام اہلکار بوکھلاہٹ میں غلطی پر غلطی کئے جا رہے ہیں۔پاکستان زندہ باد۔ وہ دن دور نہیں کشمیر کے لوگ آزادی کا سانس لیں گے۔