۔،۔ مُحِبِ وطن پاکستانی و کشمیری 16مارچ کو ہونے والی ریلی کے لئے تیار ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ اپنے وطن سے عشق بھی ہے،مُشق بھی ہے۔دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اپنے ملک سے والہانہ عشق رکھتے ہیں ،پاکستان اور کشمیر کے حق میں امن ریلی کا اعلان کیا ،ریلی کا سنتے ہی اپنے قریب دوست و اقارب سے رابطے شروع ہو گئے ،ارشد خٹک، شاہد مرزا، عاشق خٹک اور محسن نے ریلی کا سنتے ہی رانا لیاقت علی سے رابطہ کیا ،میٹنگ میں امن ریلی کو کامیاب کروانے میں باقاعدہ کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا،دوست و احباب نے ۔طفیل بُٹ، حافظ عبد الرحمن، رانا لیاقت علی، سلیم پرویز بُٹ، توقیر بُٹر، سید حامد شاہ، چوہدری اظہر فاروق، سید فرحت حسین، محمد اقبال خان، یونس اکرم، محمد فاروق بُٹ، قیصر، عدنان،رشید شاہ، فاروق چوہدری،شیخ منیر، محمد رفیق، سید رضوان شاہ، عطا الرحمن اشرف، سید اقبال حیدر، حاجی ارشد، ظفر اقبال،آزاد حسین،فیاض بٹ، جاوید بھٹی ،حاجی طارق، شفیق، شبیر احمد کھوکھر، ثقلین شاہ اور وقار سے بھی رابطے شروع کر دیئے سب کا کہنا ہے کہ انشااللہ یہ ریلی جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب ریلی ثابت ہو گی۔ ، اس ریلی کی آواز نہ صرف اقوام متحدہ Vereinte Nationenتک رسائی کرے گی، بلکہ یورپین یونینEurop228ische Union اور جرمن گورنمنٹ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائے گی۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور بزدلانہ حملہ پر پاکستانی عوام میں غم و غصّہ کی لہر دوڑ چکی ہے ہمیں امید ہے کہ جرمنی میں بسنے والے پاکستانی بھی یکجہتی پاکستان،یکجہتی کشمیر اور امن پاکستان کے لئے 16مارچ بروز ہفتہ 13:00 Uhrبجے بمقام قیصر سٹراسے 75 فرینکفرٹ
*Kaiser strasse 79, 60329 Frankfurt am Main * ضرور تشریف لائیں گے اپنے عزیز و اقارب اور بچوں اور خاندان کے ساتھ تشریف لائیں ۔آپ کے وطن عزیز نے آپ کو پکارا ہے۔ *بھارت نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر حملہ کیا،پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کے علاقہ میں گھس کر جواب دیا*