محترم بھائیوں انشاءاللہ 16/3/19 کو بروز ہفتہ 13 بجے فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پاکستان کے پاک اور خوبصورت پرچم تلے سب پہنچ کر یہ ثابت کردیں کہ ہم سب پاکستانی مسلمان ایک قوم ایک فوج اور ایک خون ہیں ہماری پاکستانی اور کشمیری مسلم کمیونٹی کو کوئی بھی جدا نہی کر سکتا ۔ اس ریلی میں شرکت کرنے والا ہر شخض ہمارا لیڈر ۔ہمارا مہمان خصوصی اور ہماری شان ہو گا کیونکہ جو شخص بھی ملک پاکستان اور کشمیر کا درد رکھتا ہو گا وہ ضرور شرکت کرے گا اور اس کی ملک پاکستان اور کشمیر کیلئے اس جدوجہد کو ہم عزت و احترام کی نگاہ سے دیکتھے ہیں ۔
ہماری کمیونٹی کا کوئی لیڈر نہی کیونکہ ہمارے سارے بھائی ہمارا سرمایہ ہیں اور جو بھائی بھی اسلام ۔پاکستان اور کشمیر کیلئے قدم بڑھائے گا ۔ کوئی کاوش یا جستجو کرے گا وہ ہمارا لیڈر ہے تمام بھائی آگے آئیں اور اسلام اور ملک کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انشاءاللہ جلد جرمنی لیول کی میٹنگ میں تمام مسلمان پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کو دعوت دی جائے گی ۔

ہم پرچم کے سائے تلے
سب ایک ہیں ہم ایک ہیں

سیدحامد شاہ

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے