پاکستان ہمارا دل اور کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


پاکدارلاسلام رجسٹرڈ جرمنی کے جنرل سیکرٹری سید حامد شاہ نے اپنے بیان میں جرمنی کی تمام مسلمان پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16/3/19 بروز ہفتہ 13 بجے فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے انشاءاللہ ہم سب مل کر بھارت اور اسلام مخالف قوتوں کو حق کی آواز بلند کر کے یہ ثابت کردیں گے کہ مسلمانوں کا خون اتنا سستا نہی کہ جو چاہے ظلم کرتا رہے اور کوئی آواز نہی اٹھائے گا
انشاءاللہ ہماری للکار پوری دنیا کے ایوانوں تک پہنچے گی
انھوں نے مزید کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اتحاد جرمنی کی پاکستانی اور کشمیری مسلم کمیونٹی کیلئے اشد ضروری تھا اور الحمداللہ آئیندہ کوئی بھی اپنی لیڈر شپ چمکانے کیلئے کمیونٹی کو گمراہ نہی کر سکے گا اور نہ ہم ایسا کرنے دیں گے بلکہ ایسے لوگوں کا جو اپنے ایجنڈے کی خاطر جرمنی کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو استعمال کرنے کی کوشش کرے گا اس کا سب مل کر بائیکاٹ کریں گے ۔
اب صرف اور صرف پاکستان کے پاک پرچم تلے سب مل کر پاکستانی اور کشمیری مسلم کمیونٹی کے فائدے ۔وقار اور رہنمائی کے فیصلے ہونگے اور ظلم کے خلاف آواز مل کر بلند کریں گے
انھوں نے مزید کہا کہ ہر وہ کمیونٹی کا شخص جو اسلام ۔پاکستان اور کشمیر کےحق کیلئے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گا وہ ہمارا لیڈر ہمارا بھائی ہمارا دست بازو ہوگا۔
انشاءاللہ اب بات صرف اسلام ۔پاکستان اور کشمیر کمیونٹی کے فائدے ۔ حق اور سچ کی ہو گی ۔
چلو چلو فرینکفرٹ چلو
آئی آئی جرمن پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی آئی
ہفتہ کا دن بچوں ۔عورتوں اور مسلمانوں کے خلاف ظلم پر آواز اٹھانے کا دن
۔
سید حامد شاہ