-،ہمارا ایمان ہماری جان پاکستان پاکستان-حافظ عبدالرحمن-،-

جرمنی اور دیار غیر میں بسنے والے پیارے پاکستانی اور کشمیری مسلمان بھائیوں ۔آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ پچھلے دنوں کچھ بھائیوں کی ذاتی کوششوں کی بدولت جرمنی کی پاکستانی اور کشمیری مسلم کمیونٹی کو عزت ۔وقار اور مرتبہ دے کر اختلافات ختم کر کے سب کو پاکستان کے سبز حلالی پرچم تلے جمع کر کے اسلام ۔پاکستان اور کشمیر کیلئے 16/3/19 بروز ہفتہ 13 بجے فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے اکٹھا کرنے کا جو جزبہ دیکھنے میں آرہا ہے وہ قابل دید ہے،جبکہ کچھ مفاد پرست اور اسلام اور پاکستان اور کشمیر کے دشمن غلط اور جھوٹی خبریں پھیلا کر اس کمیونٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے در پر ہیں اور جو ان کےپیالے میں طوفان آیا ہوا ہے اس کی وجہ اور بیک گراونڈ سب کمیونٹی کو اچھی طرح معلوم ہے ۔کمیونٹی کے اتحاد کی کوششوں کو ابھی چند دن ہی گزرے ہیں اور پورے یورپ میں لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کو ایک پرچم اور ایک زبان اور ایک مقصد پر اکٹھا کرنے والے تمام بھائی مبارک باد کے مستحق ہیں میرا تمام کمیونٹی کو خاص پیغام اور ریکویسٹ ہے کہ جوق در جوق فیملیز کے ساتھ پاکستان کے جھنڈے کی لاج رکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان اور کشمیر کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے اخلاقی ۔ دینی اور قومی زمہداری کا ثبوت دیں
بھائیوں جو جو ہمارے بس میں ۔ہمت میں ہے وہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ پوری ایمانداری سے کوشش کریں اور باقی اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چھوڑ دیں ۔اور بے شک وہ سب سے بہتر کرنے والے ہیں ۔اللہ تعالی آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
اسلام زندہ باد
پاکستان زندہ باد
کشمیر زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے