-،-نوازشریف کو علاج کیلئے لندن جانے دیا جائے – جی کیو ایم کی اپیل-،-
نوازشریف کی لندن روانگی سے حکومت مخالف اتحاد بننے سے قبل بے اثر ہوجائیگی عرفان سولنگی
مفاد پرست ومنافق طبقہ پاکستان کو 1971ءجیسا نقصان پہنچانے کیلئے موقع تلاش کررہا ہے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو علاج کیلئے لندن جانے کی اجازت دیکر ملک و قوم کو آنے والے مسائل و مصائب سے بچائیں کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو احتساب و سزا سے خوفزدہ مفادات کے سوداگر عوام کو سڑکوں پرلاکر ایسا انتشار پھیلائیں گے جو پاکستان پر حملے کیلئے تیار بھارت و اسرائیل کیلئے مددگار ثابت ہوگاجبکہ اگر نوازشریف کو لندن نہ بھیجا گیا اور انہیں خدانخواستہ کوئی نقصان پہنچ گیا تو پاکستان کو ایکبار پھر 1971ءجیسا نقصان پہنچانے والے اس موقع کو اپنے خواہشات کی تکمیل کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کرینگے جو کسی بھی طور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اسلئے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں نوازشریف کو بغرض علاج لندن جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ان کا لندن جانا اس بات کا بھی ثبوت ہوگا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ان کے تمام تر دعوے جھوٹے اور کھوکھلے تھے اور انہوں نے اپنے20سالہ اقتدار میں کوئی ایک ایسا اسپتال تک قائم نہیں کیا جہاں وہ اپنا علاج کراسکیں جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو علاج کیلئے لندن جانے کی اجازت دیکر حکومت عوامی اعتماد بھی جیت سکتی ہے اور اپنے خلاف بننے والے اتحادکو بننے سے قبل ہی توڑ بھی سکتی ہے جبکہ حکومت مخالف اتحاد بھارتی جارحیت کے پیش نظر صرف حکومت کے ہی نہیں بلکہ پاکستان و عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے بھی خطرناک ہے مگر مفادات کے سوا کچھ نہ دیکھنے والوں کو یہ کون سمجھائے اور آئینہ کون دکھائے یہ اب تک 22کروڑ عوام میں سے کسی کی سمجھ نہیں آیا ہے

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے