-،-قومی مستقبل کا ہر معاملہ پارلیمنٹ اور عوام میں لایا جائے – جی کیو ایم-،-
وزیراعظم کو دل اور دماغ کی جنگ میں الجھنے کی بجائے جمہوری رویہ اپنا چاہئےمحمد عرفان سولنگی
اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد بھی پاکستان کیخلاف یہود وہنود کی سازشیں ختم نہیں ہونگی!

کراچی (ا سٹاف رپورٹر ) بھارتی جارحانہ رویئے کے بعد مستقبل کے تحفظ کیلئے وزیراعظم پاکستان کو اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کا مشورہ دینے والے یہ بات یاد رکھیں کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد بھی پاکستان کیخلاف سازشیں ختم نہیں ہونگی کیونکہ یہود و ہنود کا اصل نشانہ پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے ایک معتبر صحافی کی جانب سے کچھ قوتوں کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کا مشورہ دیئے جانے کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس مشورے پردل نہیں مانتا  اور میں ایسا کرکے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی تائید نہیں کرسکتا ۔ کاجواب عوامی امنگوں کی ترجمانی اور اس بات کا اظہار ہے کہ وزیراعظم پاکستان اپنے سیاسی مفاد سے زیادہ قومی مفادات اور عوامی امنگوں کو ترجیح دے رہے ہیں مگر بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم کو دل کی نہیں دماغ کی بات ماننی چاہئے اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اپنے دل بات پر دھیان دینا چاہئے لیکن ہمارا خیال ہے کہ وزیراعظم کو دل اور دماغ کی جنگ میں الجھنے کی بجائے جمہوری رویہ اپنا چاہئے اور اس معاملے کو پارلیمنٹ و عوام میں لانا چاہئے

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے