۔،۔ایف اے ٹی ایف تیسری جنگ عظیم کی بنیاد رکھ رہا ہے ‘ جی کیو ایم۔،۔
بھارت کو پی جی گرو پ کا شریک چیئرمین بنانا ’’بلے کو دودھ کی رکھوالی دینا ‘‘ہے‘ عرفان سولنگی
جنونی وجارحانہ بھارتی کردار نظر انداز کرنا دہشتگردی ‘ بد امنی اورجنگ وجدل کو دعوت دیناہے!

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بھارت پاکستان سے مخاصمت اور پاکستان سے متعلق جانبدارانہ رائے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم بھی رکھتا ہے جس کی تازہ ترین مثال پلوامہ سازش ‘ ایبٹ آباد فضائی حملہ اور سرحدی جارحیت وگلہ باری کے ذریعے معصوم پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کا قتل ہے گو پاکستان بھارت کی ہر جارحیت اور سازش کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جس کا مظاہرہ افواج پاکستان کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیا جاتا رہا ہے مگر پر بھی ہماری امن پرستی ہمیں بھارت کیخلاف حتمی کاروائی سے روکے ہوئے اور ہماری اسی فطری امن کی وجہ سے دنیا کا امن قائم و دائم ہے کیونکہ بھارت نے تو پاکستان سے جنگ چھیڑ کر دنیا کے امن کو برباد کرنے کی ہرممکن کوشش ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی سازش بھی کی ہے اس کے باوجود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی جانب سے بھارت کو پی جی گروپ کا شریک چیئرمین بنایا جانا ’’بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا‘‘کے مترادف ہی نہیں بلکہ عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا اس کے بعد دنیا میں جتنی بھی دہشت گردی ‘ بد امنی ‘ جنگ وجدل ہوگی ان سب کی ذمہ داری ایف اے ٹی ایف پر ہوگی کیونکہ ایف اے ٹی ایف کا بھارت کو پی جی گروپ کا شریک چیئرمین بنانے کا فیصلہ دنیا میں تیسری جنگ عظیم کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہوگا !