۔،۔مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں ‘ جی کیوایم ۔،۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشتگردی کے بعدعالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں !
دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ‘نیوزی لینڈ واقعہ پر عرفان سولنگی کا اظہار تاسف ومذمت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں ہونیوالا دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ہمارے اس موقف کی تائید وتصدیق ہے کہ ’’دہشتگردی کاکوئی مذیب نہیں ہوتا ‘‘جبکہ اس بات کا اظہار و ثبوت بھی ہے کہ ’’مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں !‘‘جن پر دنیا بھر میں زمین تنگ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے نیوزی لینڈ دہشتگردی کے سانحہ پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتی ہے اور نیوزی لینڈ میں بھی اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی پر پابندی لگائی جاتی ہے جس طرح لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کو دہشتگردی قرار دیکر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی لگائی گئی تھی یا پھر اس واقعہ کو بھی دہشتگردی تسلیم کرنے کی بجائے امریکہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی طرح جنونی و نفسیاتی افراد کا پاگل پن اور شوٹنگ کا واقعہ قرار دیا جائے گا ۔بہرحال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہماری دعا ہے اللہ رب العزت دنیا بھر میں موجود ہر مسلمان کو اپنی حفظ امان میں رکھے اور اس واقعہ میں شہید ہونے والے کی مغفرت فرمائے‘ زخمیوں کو شفا و صحت عطا کرے اور ان کے لواحقین و مغمومین کو صبر جمیل عطا کرے ! اور ہم سب کو کفار کے ظلم و ستم ‘ چیرہ دستیوں اور سازشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے متحد و یکجا فرمائے ۔۔۔آمین