۔،۔ 16مارچ2019بروز ہفتہ قیصر سٹراسے 72سے جرمنی کی یاد گار ریلی نکالی جائے گی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ ۔ 16مارچ2019بروز ہفتہ قیصر سٹراسے 72سے جرمنی کی یاد گار ریلی نکالی جائے گی، جس میں نہ صرف جرمنی بلکہ دوسرے یورپین ممالک سے بھی وطن عزیز سے محبت کرنے والے جن کا دل نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر کے لئے بھی دھڑکتا ہے، انتظامیہ ریلی جس کا اہتمام کرنے میں۔توقیر بٹر۔ نذر حسین۔ حافظ عبد الرحمن۔ سید حامد شاہ۔طفیل بٹ۔ محمد یونس۔ فاروق بٹ۔ چوہدری اظہر فاروق۔ چوہدری وقار۔ محمد اقبال خان۔ سید راشد شاہ۔ چوہدری فاروق۔ شاہین بٹ۔ سید عمران شاہ۔ ملک قیصر۔ حاجی عدنان بٹ۔رانا لیاقت علی اور سلیم پرویز بٹ پیش پیش ہیں*اس امن ریلی کی مقبولیت ،جوش و جذبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے (امن ریلی میں شامل شرکاء اور احتجاجی جلوس کی دیکھ بھال ،خوش آمدید اور پروگرام کو احسن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ۔طفیل بٹ اور حامد شاہ کی نگرانی میں کمیٹی بنائی ہے جس میں ۔محمد یونس۔ شاہین بٹ۔ سید راشد شاہ ۔ محمد اقبال خان۔ فاروق بٹ، حاجی عدنان بٹ۔ سید عمران شاہ ۔ چوہدری وقار احمد۔ فیاض بٹ)امید رکھتے ہیں کہ احتجاجی جلوس میں شامل حضرات منتظمین سے بھر پور تعاون کر کے اسلامی،انسانی اور مذہبی ذمہ داری پوری کرینگے۔ شبیر احمد کھوکھر ۔ جاوید بھٹی اور نذر حسین پریس کی ذمہ داری نبھائیں گے، حافظ عبد الرحمن شروع سے لے کر اختتام تک نقابت کے فرائص سرانجام دیں گے۔*امن ریلی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تقریباََ 20 پولیس اہلکار شروع سے لے کر اختتام تک ہمارے ساتھ رہیں گے*منتظمین ۔خوشحال خان۔ مولانہ عبد الطیف چشتی الازہری۔ پیر حسنات شاہ۔چوہدری وقار۔طحہ چیما۔راشد ملک۔ چوہدری ذوالفقار نگیال۔ راجہ انجم چوہان۔ ہم ہیں پاکستان۔ شیخ منیر،۔جاوید بھٹی۔ظفر اقبال۔عون محمد۔ اظہر سہی۔ جاوید اقبال۔ حسن تارڑ۔ عثمان۔ سندو۔ افتخار۔ منور شریف۔ توقیر صابری۔ منظور احمد۔ گُل سب کے مشکور ہیں کہ سب دوست و احباب اپنے اپنے شہر سے قافلوں کی صورت میں تشریف لائیں گے۔ منتظمین تمام آنے والے اور مقامی دوست و احباب سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ ہم تمام آنے والے دوست و احباب سے امید رکھتے ہیں کہ وہ منتظمین سے تعاون کریں گے اور جس ملک میں رہائش پذیر ہیں(جرمنی) اس ملک کے قوانین کی بھی حفاظت کریں گے۔ آپ کو باور کرواتا چلوں کہ چند دن پہلے قونصل جنرل کی ایک میٹنگ فرینکفرٹ کے کمشنر پیٹر فیلڈ مان Peter Feldmannسے ہوئی جس میں اس نے پاکستانی کمیونٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کمیونٹی ہے جس سے ہمیں دقت نہیں۔* جن دوست و احباب کے پاس گھر میں پاکستانی یا کشمیری جھنڈے ہیں وہ ضرور اپنے ساتھ لائیئے گا*hr3کی ٹیم بھی ریلی کی کوریج کے لئے آئے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے