۔،۔ اِنَا لِلّلہِ وَ اِنَا اِلَیِہ رَاجِعُونَ۔راجہ مسعود کی فوتگی پر اظہار تعزیت۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ درائے آئیش۔ اِنَا لِلّلہِ وَ اِنَا اِلَیِہ رَاجِعُون۔۔بسم اللہ ریسٹورنٹ ،کریانہ کے سٹور کے مالک راجہ مسعود (نو مسلم) رضاء الہی سے وفات پا گئے ہیں ۔راشد محمود غوری ، نذر حسین، راجہ محمود کے علاوہ درائے آئیش کے تمام کاروباری حضرات راجہ مسعود کی فوتگی پر تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام دوست و احباب بدست دُعا ہیں کہ اللہ تعالی ان کی قبر کی منزلوں میں آسانیاں پیدا کریں ، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے تمام اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔جیسے جیسے ،جب جب، مرنے والے کے دوست و احباب، عزیز و اقارب اور مرنے والے کے لواحقین دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھاتے ہیں مرنے والے کو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ راجہ مسعود کی نماز جنازہ کا اعلان اطلاع ملنے پر کردیا جائے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے