۔،۔ پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست نہیں ہوسکتی : محمدجمیل گوندل۔،۔
ریاست ،سیاست اورجمہوریت کوایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتا

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ ریاست کے ساتھ سیاست کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں۔پاکستان میں اقتدار کے سواسیاستدانوں کوکچھ نہیں سوجھتا ۔زیادہ تراہل سیاست کی ترجیحات ریاست کے قومی مفادات سے متصادم ہیں۔ جہاں قوم اورقیادت کے درمیان فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے،حکمران اورسیاستدان یادرکھیں ایک قومی ایجنڈے کے بغیرہم چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے ۔ پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست جبکہ نیب سمیت قومی اداروں پرحملے کرنیوالے قومی مجرم ہیں ۔ریاست ،سیاست اورجمہوریت کوایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتالیکن سیاست تعمیرریاست کیلئے کی جائے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ جہاں تک دفاع وطن کاتعلق ہے اس ضمن میں ریاست منتخب اورحساس اداروں کے درمیان کسی قسم کی دراڑ کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ عوام پاکستان کی باگ ڈور اس قیادت کے ہاتھوں میں دیں جوسب سے زیادہ محب وطن اورنظریہ پاکستان کی حامی ہو۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں دفاعی اقدامات دوررس اہمیت کے حامل ہیں۔ چاروں صوبوں کے عوام اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناًماضی کی طرح مستقبل میں بھی دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ہم معاشرے میں سرگرم مٹھی بھرشرپسندوں کی سرکوبی کیلئے دفاعی اداروں کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سٹیک ہولڈرز کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کاوجودنہیں ہے ،ایسا تاثردینے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔افواج پاکسان کے عزم واستقلال سے دشمن ملک کی بولتی بندہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن پاکستان کو ناقابل شکست ،پرامن ،مضبوط اورمحفوظ بنانا افواج پاکستان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے