۔،۔ پی۔ ٹی۔آئی۔ سوئیٹزرلینڈ کی جانب سے یوم پاکستان فیسٹول۔جیلانی۔،۔
شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ۔ PTI۔ پی۔ ٹی۔آئی۔ سوئیٹزرلینڈ Switzerlandکی جانب سے ایک شاندار یوم پاکستان فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی ،تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے جناب زمان نے کیا ۔آقا کے حضور نذرانہ عقیدت محمد نصیر نے پیش کیا تمام حضرات نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ ۔پاک سر زمین شاد باد۔گایا اس کے بعد انفارمیشن سیکٹری سوئیٹزرلینڈامبر جیلانی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیملی فیسٹول منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک تو تمام فیملیز جو سوئیٹزرلینڈمیں رہتی ہیں انہیں ساتھ بیٹھنے کا موقع ملے اور بچوں میں قیام پاکستان کی آگاہی دی جا سکے انہیں بتایا جا سکے کہ کتنی مشکلات اور قربانیاں دے کر ہمارے بزرگوں نے یہ ملک بنایا ہے۔ زین جیلانی،شمس ریحان، جنت افضل اور دیگر بچوں نے خوبصورت ٹیبلو ۔میں پاکستان ہوں۔ ۔دل سے میں نے دیکھا پاکستان۔ اور ثقافتی شو پیش کیا۔ PTI۔ پی۔ ٹی۔آئی۔ سوئیٹزرلینڈ Switzerlandکے صدر محمد شکیل احمد نے کہا کہ اورسیز میں مقیم پاکستانی بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جس طرح پاکستان میں بسنے والے پاکستانی ہمارا دل ہر وقت پاکستان کے لئے دھڑرکتا ہے اور جو کچھ ہم پاکستان کے لئے کرسکتے ہیں کریں گے پی۔ ٹی۔آئی۔ سوئیٹزرلینڈکے نائب صدر طارق ناصر نے کہا کہ 23مارچ کا دن ایک اہم تھا جس دن قرار داد پاکستان منظور ہو ئی اور پھر 1947کو ہمارا وطن پاکستان وجود میں آیا اب ہمارا فرض ہے کہ وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والوں کویاد رکھیں اس وطن کی حفاظت کریں اور مستحکم کریں ۔ پی۔ ٹی۔آئی۔کی صدر لبنی جٹ نے کہا کہ ہم لوگ یہاں ایک سفیر کی طرح ہیں اور اپنے کردار اور عمل سے ثابت کریں کہ ہم ایک باکردار سچے پاکستانی ہیں، آخر میں زیورخ Zurichکی ریجنل ٹیم حافظ۔ مظہر حسین ،طارق احتشام، خادم حسین۔ذولفقار۔ زبیر یوسف، لبنی جٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے