۔،۔ نیب کوقومی چورسیاست میں گھسیٹ رہے ہیں : محمدجمیل گوندل۔،۔
نیب حکام قانون کے پابندہیں،ان کیخلاف بلیم گیم جھوٹ کے سواکچھ نہیں

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ نیب کوقومی چورسیاست میں گھسیٹ رہے ہیں مگراس طرح کوئی چورخودکواحتساب سے نہیں بچاسکتا۔نیب حکام قانون کے دائرہ کارمیں کام کررہے ہیں،ان کیخلاف بلیم گیم اورسیاسی انتقام کاشورجھوٹ کے سواکچھ نہیں ۔ سچائی تک رسائی کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے ۔ کوئی نیب سے موثراور مستعدریاستی ادارے کو بدنام کرنے کاحق رکھتا ہے اورنہ کسی کوسزادینے کیلئے انتقام کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔سیاسی انتہا پسندی اوردشنام طرازی نے عارضی طورپر معاملے کوضروربگاڑدیامگر سچائی چھپ نہیں سکتی ۔اس وقت ہمارا ملک کئی اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہے لہٰذاء داخلی عدم استحکام سے دنیا میں پاکستان کی پوزیشن متاثر ہوگی ۔ملک دشمن قوتوں سمیت بعض طبقات اس صورتحال کواپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔نفرت کی آگ بھڑکانے والے کسی کے دوست نہیں ہوسکتے ،ان کی باتوں پرکان دھرنادانشمندی نہیں ہے۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔ محمد جمیل گوندل نے مزید کہا کہ پاکستان کے زخموں پرنمک چھڑکنے نہیں بلکہ مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ایک دوسرے کیخلاف سازشوں میں ریاستی اداروں کوملوث اورانہیں استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے ادارے ایک دوسرے کے ساتھ کھینچاتانی کریں گے تو ملک دشمن قوتوں کاناطقہ کون بندکرے گا۔دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی گرانقدرخدمات سے انکار کیا جاسکتا اورنہ پاکستان میں بیداری شعور کیلئے اہل صحافت کے تاریخی کردارسے چشم پوشی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے وہ لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے جوہرواقعہ میں انفرادی اور اجتماعی اصلاح کاپہلوتلاش کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں حالیہ خودکش حملے کے سلسلہ میں بھارت کی طرف انگلیاں اٹھنا فطری امر ہے۔