۔،۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مسلمان رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹاMinnesota کی ڈیمو کریٹک Demokratikمسلم رکن کانگریس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے متنازع ٹویٹ سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ان کے مطابق انہیں دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔اسپیکر نینسی پلوسی سمیت متعدد کانگریس اراکین نے صدرٹرمپ کی ٹویٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلمان رکن کانگریس کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش قرار دیا جب کہ پولیس نے بھی الہان عمر پر ممکنہ حملے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ کی امریکن اسلامک کونسل میں 11 ستمبر کے حملوں سے متعلق تقریرکا وہ حصہ شیئر کیا جس میں الہان عمر Ilhan Omar حملے کا تذکرہ کر رہی ہیں۔ امریکی صدر نے ویڈیو کو انتہائی معنی خیز کیپشن ’ ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘ کے ساتھ شیئر کیا جس سے حساسیت بڑھ گئی اور انتہا پسند امریکیوں نے مسلم رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دیں۔

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے