۔،۔ میاں صاحب اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں۔چوہدری نثار۔،۔

شان پاکستان چیری دھمیال۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں۔اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں، عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا، آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نظریاتی مسلم لیگی ہوں، میں نے اس جماعت کی ایک ایک اینٹ رکھی، مجھے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا