۔،۔ کپتان کو جمہوریت کی قدروقیمت کااندازہ نہیں :عامر نواب خان۔،۔
شیخ رشیداور فوادچوہدری کی رفاقت نے عمران خان کی سیاست کابیڑاغرق کردیا

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ عمران خان اپنے ہم مزاج پرویز مشرف کی باقیات میں شمارہوتے ہیں ،انہیں جمہوریت اورآزادی صحافت کی قدروقیمت کااندازہ تک نہیں ہے۔کپتان جمہوریت کی اہمیت ان سے پوچھیں جوآمرانہ ادوارمیں کسی جرم کے بغیر قیدوبنداور تشدد کا سامناکرتے رہے۔جس وقت ہماری قیادت جلاوطن تھی جبکہ ہم اورہمارے ساتھی جیل کاٹ رہے تھے اس وقت کپتان عمران خان اس عہد کے مطلق العنان پرویز مشرف کی گودمیں بیٹھے ہوئے تھے ۔شیخ رشیداورفوادچوہدری کی رفاقت اورصحبت نے عمران خان کی سیاست کابیڑاغرق کردیا۔”تاریک انصاف”کاکمانڈاینڈکنٹرول کسی اورکے ہاتھوں میں ہے ۔ نوماہ گزرجانے کے بعد تبدیلی سرکار کاعوام کوڈیلیورجبکہ گڈگورننس کیلئے کچھ نہ کرنا ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔وہ پارٹی آفس میں مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ کپتان کی نام نہاداصلاحات کے مقاصد کچھ اورہیں جوعنقریب ظاہرہوجائیں گے۔موصوف جس دن سے سیاست میں آئے ہیں اس روزسے نادیدہ قوتوں کاایجنڈا ان کی سیاست کامحورہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے وجودسے انکار اورعوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے عناصر کادماغی توازن درست نہیں لگتا ۔عمران خان کے عاقبت نااندیشانہ معاشی اورانتظامی اقدامات پرعوام کوشدیدغصہ آ نا اورشہریوں کامضطرب ہونافطری امر ہے مگرکیا کریں ان کی سیاسی تربیت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی اتحادیوں نے بھی تاریک انصاف کی ناکامی اوربدنامی کابوجھ اپنے کندھوں پراٹھا نے سے صاف انکار کردیا ۔ عمران خان نے سیاست میں ابتداء سے اب تک ہزاروں باریوٹرن لیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کا دوٹوک پیغام ملنے کے بعد عمران خان پاکستانیوں کومزید مہنگائی بم گرانے سے بازرہیں ورنہ مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے تاریک انصاف کادھڑن تختہ کردے گی ۔ چاروں صوبوں کے باشعور عوام اپنامینڈیٹ چوری کرنیوالی تاریک انصاف کوایوان اقتدار سے نکال باہرکرے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے