۔،۔سیاسی پناہ ختم ہونے پر چرچ میں سیاسی پناہ۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ تین سال پہلے ایک افغانی پناہ گزین کا سیاسی پناہ پر اس کے خلاف فیصلہ ہونے پر اس نے فرینکفرٹ کے چرچ ماریا ماگدالینے ایفانگیلشMaria-Magdalena-Gemeinde 150 Evangelische Kirchengemeinde میں چرچ سیاسی پناہ کے لئے درخواست کی جس پر پادری نے اسے چرچ میں رہنے کی جازت دے دی، جرمن قانون کے مطابق پولیس چرچ میں تلاشی کی مجاز نہیں، پناہ لینے والے افغانی نے اپناکیس دوبارہ کروایا اور کیس جیتنے پر 3سال کے بعد افغانی چرچ سے باہر نکا اس کا کہنا تھا کہ پہلے دنوں میں ایک کمرے میں رہنا مشکل تھا مگر ڈیپورٹ ہونے کے ڈر سے اس نے کال کوٹھڑی میں تین سال گزار دیئے۔