۔،۔ لاطینی امریکی ملک پیرو کے سابق صدر نے خود کشی کر لی۔،۔

شان پاکستان پیرو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ملک پیروPeru کے سابق صدر ایلن گارسیا  Alan Garcia کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیل کی تعمیراتی کمپنی کو ان گنت ٹھیکے دے کر بے پناہ رشوت حاصل کی، رپورٹ کے مطابق  پولیس گارسیا کو گرفتار کرنے پہنچی تو انہوں نے خود کو گولی مارلی جس کے بعد گارسیا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔پیرو کے دفتر استغاثہ کے مطابق وارنٹس کے تحت گارسیا کو 10روز کے لیے زیر حراست رکھا جاسکتا تھا جس کے دوران ان کے خلاف شواہد جمع کئے جانے تھے، اس کے علاوہ ان کو گرفتار کئے جانے کا مقصد انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکنا بھی تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے