۔،۔ بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔،۔

شان پاکستان ۔ بین الاقوامی خبر رساں اداے روئیٹر کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا شواہد کے مطابق پائلٹ نے اپنے عملے کے 2اراکین سمیت پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچا لیں رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔بھارتی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی ہیلی کاپٹر بحریہ عرب میں تعینات تھا جس میں معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوگئی، تینوں اہلکار بروقت چھلانگ لگا کر خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے فضائی اور بحری بیڑوں میں موجود طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مسلسل گرتی کارکردگی اور پائلٹس کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مگ طیاروں کے گرنے کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے