،۔افطار اور دیگر امور کے لئے رمضان کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔چوہدری اظہر فاروق۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشل جرمنی کے صدر چوہدری اظہر فاروق نے شان پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک 2019 کے متعلق ادارہ کی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان اور عید کے معاملات کو بہتر سے بہتر اور غیر ضروری مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے منہاج القرآن فرینکفرٹ کی طرف سے رمضان اور عید الفطر 2019 کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام امور کے لئے جواب دہ ہو گی،کمیٹی کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ رمضان میں ادارہ کے کسی انتظامی امور خصوصاََ روزہ۔ افطار۔دعوت افطارکے اعلانات اور نماز عید یا مقام نماز عید کے متعلق کسی قسم کا اعلان ذاتی یا سوشل میڈیا میں کرے جس سے ادارہ کو نقصان پہنچنے کا امکان ہو ادارہ منہاج القرآن اس کے خلاف کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ منہاج القرآن جرمنی کے صدر چوہدری اظہر فاروق اور ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کے صدر لالہ عمر حیات کی مشاورت سے، عمران خان فاروق سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت جو کسی تعارف کے محتاج نہیں،محمد اقبال خان چیف آرگنائزر،لالہ عمر حیات، راجہ ناصر امیر اور راجہ ارشد خان پر مشتمل رمضان کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے، ان کا مزید فرمانا تھا کہ رمضان کی افطاری میں شراکت داری،افطار کے ایام اور افطار کی دعوت کے کسی بھی اعلان کے لئے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا انتظامیہ خود اعلان کرے گی۔،اس کے علاوہ مسجد اور ادارہ کے ساتھ کسی قسم کے تعاون۔ سپانسر اور چندہ جات کا خود سر اعلان فرداََ فرداََ نہیں کیا جائے گا بلکہ چندہ اور عطیات باقاعدہ طور پر رمضان کمیٹی کے پاس جمع کروائے جائیں گے جس کا اعلان کمیٹی از خود کرے گی۔ادارہ منہاج القرآن صرف ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل مشن کا نام ہے،مشن کے عظیم تر مفاد اور نام کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ایسے ممبر جو اس کی پاسداری نہیں کرے گا ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشل جرمنی کے صدر کی مشاورت سے کمیٹی ممبر شپ منسوخ کرنے کی مجاز ہو گیاور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کی طرف سے ادارہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر ادارہ قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہے۔ چوہدری اظہر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ کے کسی بھی عالم دین کا نام کسی خبر یا سوشل میڈیا میں لکھنے سے پہلے ادارہ اور متعلقہ فرد یا افرادسے اجارت لی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ مندرجہ بالا اعلانات کا مقصد ادارہ منہاج القرآن کی پالیسیوں کو واضع کرنا اور ادارہ کے نام سے بے بنیاد خبروں اور خیالات کو روکنا ہے۔ادارہ کی ایک پالیسی ہے جس پر عمل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، ادارہ کو اپنے ذاتی مفاد،ذاتی تشہیر اور ذاتی اجارہ داری سے بالا تر ہو کر مشورے سے چلایا جائے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے