۔،۔رمضان کا جمعہ بھی نہیں آیا اور دہشتگردی شروع ہوگئی‘ جی کیوایم۔،۔
داتا دربار پرکامیاب خود کش حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘ عرفان سولنگی
مزارات‘مساجد‘امام بارگاہوں‘ بازاروں و پبلک مقامات کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے!

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے داتا دربار خود کش حملے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے 10افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے20افراد کیلئے دعائے صحت اور داتا دربار خودکش حملے پر تشویش‘ تاسف و ذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا جن ایکبار پھر سر اٹھانے لگا ہے اور لگتا یوں ہے کہ مسلمانوں اور پاکستانی قوم کو انتشارو نفاق میں بانٹنے کی منظم سازش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت رمضان کے آغاز کیساتھ ہی داتا دربار پر خو دکش حملہ کیا گیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام‘ امن و پاکستان دشمن قوتیں مزارات‘ مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بناکر ایکبار پھر ملک میں دہشت اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتی ہیں اسلئے اداروں کو عوام دشمنوں کی سازش بنانے کیلئے چوکنا رہنے اور حکومت کو فول پروف سیکورٹی اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی رمضان کا پہلا جمعہ نہیں آیا ہے اور اس سے قبل ہی دہشتگرد باآسانی خودکش حملے کے ذریعے دہشتگردی کی واردات میں کامیاب ہوچکے ہیں جو تشویش و فکر انگیز ہی نہیں بلکہ اداروں کی کارکردگی اور حکومت کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے!

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے