۔،۔ پٹرول بم عوام کوزندہ درگورکردے گا: محمدناصراقبال خان۔،۔
معاشرہ بسترمرگ پر ہے: رضاایڈووکیٹ،اشفاق کھرل، وسیم قریشی،طلال امجد،جمیل گوندل،سرفرازنیازی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمد کھرل،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد،تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان،ممتاز اعوان،محمد شاہد محمود،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی،صدر پنجاب محمدیونس ملک، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اورصدرشیخوپور ہ عمران حیدرنے کہا ہے کہ ماہ صیام میں پٹرول بم عوام کوزندہ درگورکردے گا۔ بے رحم کرپشن کے ساتھ ساتھ مہنگائی کاآدم خوربھوت بھی پاکستانیوں کونگل رہا ہے۔معاشرہ کئی برسوں سے بسترمرگ پر ہے مگرکسی مسیحاکادوردورتک نام ونشان نہیں۔پاکستان میں عام آدمی کیلئے زندگی کابوجھ اٹھانادشوار ہوگیا۔تعجب ہے تحریک انصاف بھی عوام کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے تیار نہیں۔کابینہ میں باربارتبدیلیاں کرنے سے ملک میں مثبت تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔حکمران یادرکھیں مائنڈسیٹ بدلے بغیر نظام تبدیل نہیں ہوگا۔چورنظام چوروں کااحتساب نہیں کرسکتا،ریاستی نظام بدلنا ہوگا۔رمضان کی آمد کے ساتھ مہنگائی کاطوفان امڈآئے گااوراس سے روزہ داروں پرقیامت ٹوٹ پڑے گی۔عوام اپنی محرومیوں کارونارورہے ہیں مگرحکومت اوراپوزیشن میں سے کوئی بھی ان کی اشک شوئی کیلئے تیار نہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان،محمدرضاایڈووکیٹ،اشفاق احمدکھرل،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ کپتان سمیت ان کے کسی ٹیم ممبرکومعیشت کی سوجھ بوجھ نہیں،ریاست مزید تجربات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔بدعنوان عناصر کااحتساب کرنانیب کاکام ہے،حکومت صرف درست اوردوررس ترجیحات کے ساتھ ڈیلیورکرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد کے باوجود روزہ داروں کو ارباب اقتدار کی طرف سے ریلیف کاانتظار ہے،یوٹیلیٹی سٹورز بھی ویران پڑے ہیں۔افسوس حکمرانوں کازوربلندبانگ دعوؤں پر ہے مگران کے وعدے وفا نہیں ہورہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے