-،-تحریک انصاف فرانس کا کل شام پیرس کے نواحی علاقے میں ایک اہم اجلاس-،-

تحریک انصاف فرانس کا کل شام پیرس کے نواحی علاقے میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں الیکٹڈ باڈی سمیت کثیر تعداد میں کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس کا مقصد پچھلے ہفتے پیرس میں ہونے والے یورپین کنوینشن کے کامیاب و شاندار انقعاد پر انتظامی کمیٹی سمیت دیگر کارکنان کی حوصلہ افزائی تھا جبکہ اس موقع پر تمام کارکنان کی جانب سے کنوینشن کے حوالے سے ہونے انتظامات وغیرہ کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ و تقابلہ بھی کیا گیا،اجلاس میں شریک تمام شرکا کی جانب سے تحریک انصاف فرانس کی خواتین کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا جبکہ انتظامی کمیٹی کے تمام ممبران کو بھی کنوینشن کے کامیاب انقعاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی گئی جبکہ مستقبل کے حوالے سے پارٹی امور کو بہتر انداز پر چلانے کے لیے کچھ اہم تنظیمی فیصلے بھی کیے گئے اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جلد ہی پارٹی کا ایک جنرل اجلاس بلا کر کنوینشن کو کامیاب بنانے کی خوشی میں کارکنان کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے