۔،۔پاکستان دشمن‘ سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹس الرٹ پھیلارہے ہیں‘ جی کیوایم۔،۔
آئی ایس پی آرکے حوالے سے جعلی تھریٹس پھیلانے کا مقصد غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا ہے!
آئی ایس پی آر کی ہر خبر کو شیئر کرنے سے قبل آفیشل ویب سے اس کی ضرورتصدیق کی جائے!

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان نہ صرف پاکستان کی نظریاتی‘ جغرافیائی‘ زمینی‘ فضائی اور سمندری سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ پاکستان اور عوام کیخلاف کی جانے والی دشمنوں کی ہر سازش کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز کو بیرونی جارحیت سے ہی نہیں بلکہ اندرونی سازشوں اور خلفشار سے بھی محفوظ بنارہی ہیں جس کی وجہ سے بیرونی و اندرونی دشمن افواج پاکستان کیخلاف مسلسل سازشیں کرتے ہوئے فوج کو بدنام کرنے اور فوج و عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے فاصلے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے مگر افواج پاکستان کے محبانہ‘ دیانتدارانہ‘ذمہ دارانہ کردار اور ایثار و قربانیوں نے ہمیشہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے اور ہر گرزتے دن کیساتھ پاک افواج پر عوام کااعتماد پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہوا ہے۔گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف اپنی ہر سازش میں ناکام ہونے کے بعد بیرونی دشمن اور اس کے اندرونی ایجنٹ پاکستان‘ عوام اور فوج کیخلاف نئے اندازکی سازشیں کرر ہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف شہروں میں جعلی تھریٹ الرٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، یہ جعلی تھریٹ الرٹس آئی ایس پی آر کا حوالہ دے کر پھیلائی جارہی ہیں جب کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی تھریٹ الرٹس جاری نہیں کی گئیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے پراپیگنڈا کرنے کی کوشش ہے، شہریوں سے درخواست ہے ایسی خبریں نہ پھیلائیں اور اس طرح کی کوئی بھی جعلی خبر دیکھیں تو آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ سے خبر کی تصدیق کریں!

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے