مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی سنبل کے ساتھ زیادتی۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ باندی پورBandipore میں تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں سری نگر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ہڑتال کے دوران سڑکوں پر ہُو کا سا عالم تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ سنبل کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان طاہر احمد میر کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم اس کی عمر کے تعین کے لیے فرانزک لیب سے رجوع کیا گیا ہے جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے