۔،۔کراچی میں ہر سو کتوں کا راج دکھائی دے رہا ہے‘ جی کیوایم۔،۔
حکومت عوام کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے‘ عرفان سولنگی
کتے کے کاٹے کے واقعات عام ہیں اور شہری دہشتگردوں سے زیادہ کتوں سے خوفزدہ ہیں!

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے آوارہ کتوں کی بہتات اور سگ گزیدگی (کتے کے کاٹنے) کے واقعات پر تاسف و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی مشکلوں سے عوام کو بھتہ خوری‘ پرچی مافیا‘ ٹارگیٹ کلنگ‘ اسٹریٹ کرائمز اور دہشت گردی سے نجات ملی ہے اور ملک میں جمہوریت آئی ہے مگر افسوس کہ مشرف کی رخصتی سے قائم ہونے والے اس جمہوریت سے اب تک عوام کو نہ تو کوئی فائدہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی ریلیف ملا ہے تمام مسائل نہ صرف اسی طرح موجود ہیں بلکہ پہلے کی نسبت ان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ بجا و بہتر ہوگا کہ آمریت میں ادارے بلکہ فعال اور فرض شناس دکھائی دیتے تھے مگر جمہوریت میں ادارے نہ صرف غیر فعال و غیر مفید دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ان کا وجود صرف عوام کو پریشان‘ ہراساں اور تنگ کرنے تک محدود دکھائی دے رہا ہے یہی حالت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہے جسے سیاست و اختیارات کی جنگ نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور اس کی غیر فعالیت وبے اختیاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے یہی نہیں بلکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی بے اختیاری کی وجہ سے کتا مار ٹیمیں بھی غائب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ہر سو کتوں کا راج دکھائی دے رہا ہے اور کتے کے کاٹے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں جس سے شہری شدید پریشان ہیں اور کتوں کے خوف نے انہیں دہشتگردی کے خوف سے زیادہ بے چین کررکھا ہے اس سے قبل کہ عوام سندھ حکومت اور سندھ پر راج کرنے والی سیاسی جماعتوں سے مکمل طور پر بدظن ہوکر حکمرانوں اور سیاستدانوں کا استقبال پتھروں‘ڈنڈوں‘لاٹھیوں‘ گندے انڈوں اور جوتوں سے کرنے کی روایت اپنالیں حکمران طبقہ اختیارات کی جنگ چھوڑ کر عوامی خدمت کی عادت اپنائے اور شہری حکومت کو بااختیار بناکر شہریوں کے مسائل کے حل پر توجہ دے وگرنہ کتوں سے پریشان عوام اپنی پر آگئے تو کہیں کوئی کتادکھائی نہیں دیگا نہ سڑکوں پر اور نہ ہی سڑکوں کے ارد گرد قائم کوٹھیوں‘بنگلوں‘مکانوں اور ایوانوں میں‘ ہر جگہ سے عوام ہر کتے کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر چوک پر لائیں گے اور ایسی موت ماریں گے جس پر کتے کی موت بھی کانپ اٹھے گی!

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے