۔،۔ قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی موت پر پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کا اظہار تعزیت۔،۔

نذر حسین شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ زمان کائرہ لالہ  موسی                                                                           ۔                             جی۔ٹی۔روڈ پر اند ہوناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اِنَا للہ وَ انا الیہ راجعون۔ پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے صدر سلیم پرویز بٹ۔ سیکریٹری جنرل سید رضوان،چیئر پرسن ظہور احمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ نذر حسین، سیکریٹری شبیر احمد کھوکھر، جائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال بھٹی، سیکریٹری اطلاحات مطیع اللہ فنائنس سیکریٹری سید نظام الدین وائس پریذیڈنٹ عطا الرحمن اشرف نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں قمر زمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے اسامہ زمان کائرہ اور ان کے دوست کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اورمرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی اللہ تعالی اس غم کی گھڑی میں تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور اسامہ زمان کائرہ اور ان کے ساتھ جان بحق ہونے والے دوست کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ (آمین ثم آمین)

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے