۔،۔ قمر زمان کائرہ کے18 سالہ جواں سال بیٹے لالہ موسی جی ٹی روڈ پر حادثہ میں ہلاک۔،۔

نذر حسین شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ زمان کائرہ لالہ موسی۔جی۔ٹی۔روڈ پر اند ہوناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اِنَا للہ وَ انا الیہ راجعون۔اطلاع کے مطابق اسامہ زمان کائرہ 2 دوستوں کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ اچانک دوسری گاڑی سے ٹکرانے کی بنا پر بے قابو ہو گئی اور درخت کے ساتھ ٹکرا گئی اسامہ زمان کائرہ اور ان کے ساتھ سوار ایک دوست موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک دوست شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاح کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمانڈنگ میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے کہ اچانک کسی شخص نے ان کو اطلاح دی کے آپ کے بیٹے کو حادثہ پیش آیا ہے اور ان کی موت واقعہ ہو گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ تیر رفتاری کی بنا پر پیش آ سکتا ہے ڈیڈ باڈی کو لالہ موسی سول اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا ء کے حوالہ کر دی جائے گی۔اسامہ کالج سے حھٹیاں لے کر لالہ موسی آیا ہوا تھا ان کی عمر تقریباََ 18 سال بتائی جا رہی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے