۔،۔ عوام کو دانستہ گرانی و مہنگائی کی چکی میں پیساجارہا ہے‘جی کیوایم۔،۔
مہنگائی وگرانی کا مقصد عوام کی توجہ احتساب سے ہٹانا اور این آر او لیکر خود کو محفوظ بنانا ہے!
عوامی شعور کو مہنگائی و گرانی تک مقید کرنے کیلئے گرانفروشوں کودانستہ چھوٹ دی جارہی ہے!

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رمضان رحمتوں‘ برکتوں اور نعمتوں کا مہینہ کہلاتا ہے مگر افسوس کہ ہمارے ملک میں یہ مہینہ صرف ان کرپٹ طبقات کیلئے ہی رحمتیں اور برکتیں لاتا ہے جو اللہ کی نعمتوں کی گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی‘ ملاوت‘ ناپ تول کی کمی‘ غیر معیاری اشیاء کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں جبکہ باقی قوم پر تو یہ مہینہ مہنگائی و گرانی کے اعتبار سے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا جو ان نعمتوں کی بھی ان کی قوت خرید سے دور کردیتا ہے جو رمضان سے قبل کسی نہ کسی طور انہیں حاصل تو ہورہی تھیں۔ گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے مہنگائی اور گرانفروشی کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر حکومتی دعووں کے باجود رمضان کا پہلا عشرہ گزرجانے کے باوجود گرانفروشی اور مہنگائی پر نہ تو قابو پایا گیا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس پر قابو پانے کیلئے کوئی مثبت و موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔یوں لگتا ہے کہ حکومت اور ادارے جان بوجھ کر گرانفروشوں کو چھوٹ دے رہے ہیں تاکہ عوام کو گرانی کے شور میں کچھ سجھائی‘ دکھائی اور سنائی نہ دے اور اختیار و اقتدار کے ذریعے قوم کے بچوں کے منہ سے نوالا چھین کر اپنے بچوں کیلئے جاگیریں‘ جائیدادیں‘ بنک بیلنس اور آف شور کمپنیاں بنانے والا کرپٹ ٹولہ اپنے تحفظ کیلئے ایمنسٹی اسکیم کے بعد این آر او بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے اور عوام اس جانب توجہ ہی نہ دے سکے وہ بس مہنگائی اور گرانی پر ہی چیختی چلاتی رہے لیکن استحصالیوں‘لٹیروں‘ منافقوں‘ مفادپرستوں‘ دہشتگردوں اور عوام دشمنوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ دنیاوی عدالتوں کے احتساب سے تو وہ بچ سکتے ہیں مگر اس عدالت سے کیسے بچیں گے جس میں جب احتساب ہوتا ہے تو کوئی پھانسی لٹکادیا جادیا ہے اور کسی کا طیارہ فضا میں ہی خاک ہوجاتا ہے اسلئے اپنے اسلاف جیسے عبرتناک انجام سے محفوظ رہنے کیلئے مقتدر‘ بااختیار اور استحصالی طبقات عوام پر رحم کریں اور ان کیلئے زندگی اجیرن نہ بنائیں وگرنہ اللہ کی لاٹھی حرکت میں آگئی تو ان کیلئے زندگی ہی اجیرن نہیں بلکہ موت بھی مشکل ہوجائے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے