۔،۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی درندوں نے مزید 5نوجوان کشمیریوں کو روزہ کی حالت میں شہید کر دیا۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ Pulwamaمیں بھارتی فورسز نے درندگی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 5 نوجوان کشمیریوں کو نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا، شہادت کے بعد ضلع بھر میں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث جھڑپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا، دو روز قبل بھی پلوامہ Pulwama اور بارہ مولہ Baramullaمیں بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 نوجوان کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ رپورٹ کے مطابق ایک گھر کو بھی بھارتی فورسز نے نذر آتش کر دیا تھا۔ دنیا میں واحدمقبوضہ کشمیر وہ پہلا علاقہ ہے جس میں ہر دسویں شہری پر ایک بھارتی درندہ کھڑا پہرہ دے رہا ہے

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے