-,-وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 18 ممالک میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔م ع ش -,-

م ع ش -شان پاکستان اسلام آباد-وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 18 ممالک میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔ معین الحق کو فرانس سے دہلی، ایڈیشنل سیکریٹری امتیاز احمد ٹوکیو، یورپین یونین کے مرکز برسلز بیلجیم میں ظہیر جنجوعہ،ملایشیا میں ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ، جاوید خٹک پوشکل، سقلین سیدہ نیروبی، رخسانہ افضل سنگاپور، خالد جمالی چیک ریپلک، عطا المنعم شاہد الجیریا، سرفراز احمد سپرا خرطوم، عمران حیدر دوشنبہ، میجر جنرل عبدالعزیز طارق برونائی، میجر جنرل محمد خالد راو بوسنیا ہرزیگونیا، خالد مجید جدہ، عائشہ عباس خان نیویارک، معظم ابوظہبی، غلام دستگیر متحدہ عرب امارات اور قاضی خلیل اللہ کو ماسکو میں چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے-

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے