۔،۔ پی او اے ایف جرمنی نے بسلسلہ یورپین پارلیمنٹ الیکشن روسلز ہائیم میں تقریب کااہتمام کیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی روسلزہائیم۔ پی او اے ایف(POAF) جرمنی نے بسلسلہ یورپین پارلیمنٹ الیکشن روسلز ہائیم رُسلر فلیم Russler Flames میں تقریب کااہتمام کیا۔مہمان خصوصی یورپین پارلیمنٹ کیلئے امیدوار کلاؤس بخنرKLAUS BUCHNERتھے۔تقریب میں تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما بیرسٹر عبدالمجید ترمبو،یورپین پارلیمنٹ کے سابق ممبرمسٹر فرنک نے خصوصی شرکت کی۔ صدارت چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حافظ عبدالرحمان نے آزادی کشمیر کیلئے بے مثال جدوجہد کرنے پر عبدالمجید ترمبو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو بہت منظم انداز سے یورپین یونین میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں۔ یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر کلاؤس بخنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفادار لوگ ہیں اپنے دوستوں کی قدر کرتے ہیں۔ موجودہ الیکشن میں وہ کلاؤس بخنر اور ان کی سیاسی جماعت ODPکو ووٹ دیں گے۔ حافظ عبدالرحمان کی اپیل پر پاکستانی کمیونٹی نے کھڑے ہوکر کلاؤس بخنر کی حمایت کا اعلان کیا۔ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور کلاؤس بخنر کی حمایت کیلئے جرمنی کی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤس بخنر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اور پاکستان کے دوست ہیں۔ جو یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ یورپین پارلیمنٹ کے ممبرمسٹر فرنک نے بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کو کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پی او اے ایف یورپ کے صدر چوہدری اعجاز پیارا نے کہا کہ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو بہت خوبصورت انداز میں کشمیر کی آزادی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤس بخنر پاکستان کے دوست ہیں۔ ان کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کرناچاہیے۔ جرمنی کی ممتاز شخصیات چوہدری مظہر اقبال دیونہ، سید وجیہہ الحسن شاہ، محمد طفیل بٹ، قاضی حبیب،سجاد کاھلوں، راجہ اعجاز، راجہ لقمان راجہ انجم چوہان، حاجی محمد ارشد اور کشمیری رہنماؤں فاروق چوہدری، اکرم علی یونس نے کلاؤس بخنر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے