۔،۔وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہیں چوروں کو ہرگز نہیں:سرفرازنیازی ۔،۔
پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنماؤں سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کوجوابدہ،چوروں کوتنقیدکاحق کس نے دیا۔قرض کابوجھ اتارنے والے عمران خان کاملک کومقروض اورقومی معیشت کومفلوج کرنیوالے شریف برادران اورآصف زرداری کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں بنتا۔پچھلے حکمرانوں نے جوقرض لیا عمران خان اس کاسوداداکررہے ہیں،پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے۔حکومت کیخلاف چوروں کی تحریک کامقصد احتساب کے نظام کوناکام بنانا ہے۔شریف شہری چوروں اورلٹیروں کی کسی تحریک میں شریک نہیں ہوں گے۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ شہبازشریف رات کے اندھیرے میں وطن سے فرارہوئے تھے،موصوف نے لاہور واپسی کیلئے بھی تاریک اوقات کاانتخاب کیامگروہ مضطرب عوام سے چھپ نہیں سکتے۔پاکستان میں ووٹ کے زورپرتبدیلی آنے سے شریف خاندان کی بادشاہت کاسورج غروب ہوگیا،شریف برادران عوامی عدالت کاسامناکرنے کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اپوزیشن لیڈر کامنصب ضرور ہے مگر قوم کے نزدیک ان کی کوئی اخلاقی پوزیشن نہیں۔نوازشریف،شہبازشریف اورآصف زرداری نے جمہوریت نہیں بلکہ چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے احتجاجی تحریک کاشوشہ چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے طبقات پی ٹی آئی کی وفاق اورصوبوں میں حکومت کی مجموعی کارکردگی سے خوش ہیں،اپوزیشن منتخب حکومت گرانے کی پوزیشن میں نہیں۔زربابااورچالیس چور وں کاگروہ منتخب حکومت کوبلیک میل نہیں کرسکتا کیونکہ انصاف اوراحتساب کے حامی عوام اپنے محبوب اورمنتخب وزیراعظم عمران خان کی پشت پرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کوتحریک کے نام پر ملک میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے