۔،۔ برطانیہ میں ہم جنس خواتین کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیمڈن ٹاوُنCamden Town میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک چلتی بس میں مردوں کے ایک جتھے نے ہم جنس پرست خواتین کو بوسہ نے دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 28سالہ متاثرہ خاتون گیمونیٹ Gamonet کا کہنا تھا کہ وہ رات گئے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بس میں سوار تھیں کہ اچانک چند مردوں نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اوربوسہ لینے کی کوشش کی گیمونیٹ Gamonet نے بتایا کہ بوسہ دینے سے انکار پراسے اور اس کی دوست کو سرِعام مارا پیٹا گیا اور اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ دونوں کا چہرہ خون سے بھر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہیں ہم جنس پرستی پر زبانی حملوں کا سامنا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے