۔،۔ آسٹریلیا میں داعش سے متاثر بنگلہ دیشی طالبہ مومنہ شمع کو 42 سال قید۔،۔

شان پاکستان آسٹریلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ بنگلا دیشی طالبہ مومنہ شمع جو تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آسٹریلیا Australia – میں تشریف لائی تھیں نے گزشہ برس فروری 2018میں مالک مکان راجر سنگار اولیوroger sigar olioپر تیز دھار چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا تھا۔ عدالت میں 26 سالہ بنگلا دیشی طالبہ مومنہ شمع نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کم سنی میں ہی داعش سے متاثر تھی اور میرا 2013 میں شام جانے کا ارادہ بھی تھا موقع اور اسباب نہ ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکی پھر مجھے آسٹریلیا میں تعلیمی سکالر شپ مل گئی میں نے سوچا چلو اسی بہانے غیر مسلموں کو سبق سکھانے کا موقع مل گیا۔مومنہ شمع نے مزید بتایا کہ میں کسی بھی غیر مسلم کو قتل کرنا چاہتی تھی اس کے لیے آسٹریلیا میں اندھیرے میں دیکھنے والا چشمہ خریدا اور تیز دھار آلے سے رات کے اندھیرے میں نرم بستر پر وار کرنے کی مشق کی۔میرے پہلے مالک مکان نے یہ مشق دیکھ لی اور مجھے گھر خالی کرنے کا کہا جس کے بعد مجھے دوسرے مالک مکان راجر کے پاس بھیجا گیا اور میں نے 9 فروری کو ان پر حملہ کردیا۔ مومنہ کو تعلیمی اسکالر شپ کے تحت آسٹریلوی گھرانوں میں ٹہرایا گیا تھا۔اعترافی بیانات، تعلیمی اسکالر شپ کے وقت لیے گئے انٹرویو اور تفتیش کی روشنی میں عدالت عظمیٰ نے مومنہ شمع کو 42 سال قید کی سزا سنادی جس میں سے 31 سال 6 ماہ تک پیرول پر بھی رہا نہیں کیا جا سکے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے