۔،۔ بھارتی فورسز نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیرKashmir کے ضلع اسلام آباد Islamabadمیں بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر سرچ آپریشن کی آڑ لیتے ہوئے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،شہادت کے باوجود ضلع میں تا حال سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دوسری طرف شہادت پر مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید چاروں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے