۔،۔اسکول کی جھاڑیوں سے(400) چار سو گرام چرس برآمد۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ روڈل ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ایک ماں کی رپورٹ پر فرینکفرٹ روڈل ہائیم Rodelheim کے پرائمری سکول کے گراونڈ سے (400) چار سو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کو 17.40 Uhr بجے ایک عورت نے ٹیلیفون پر کہا کہ کھیل کے درمیان اس کی چھ سالہ بچی کو پیکٹ ملا ہے کھولنے پر پتہ چلا کہ اس کے اندر چرس پڑی ہوئی تھی، پولیس نے چرس کو قبضہ میں لے لیا۔ انسداد منشیات کمیشن نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے