۔،۔73سالہ عورت غلط پولیس افسران کے ہاتھوں ہزاروں یورو گنوا بیٹھی۔فرینکفرٹ۔،۔

شان پاکستان فرینکفرٹ نارتھ۔ نام نہاد غلط پولیس افسران ایک بار پھر ہزاروں یورو لے اُڑے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس گروپ کے ٹولے نے ایک بار پھر 73 سالہ خاتون کو شکار کر لیا، خاتون کو ٹیلیفون پر بتایا گیا کہ چند غلط قسم کے لوگ تمہارے اکاونٹ سے رقم نکلوانا چاہتے ہیں اس لئے وم تمہیں اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ رقم نکلوا کر محصوظ مقام تک پہنچا دو تا کے دھوکہ دہی کا گروپ تمہاری رقم تک نہ پہنچ پائے۔ خاتون نے دھوکہ بازوں کی باتوں میں آ کر رقم نکلوا لی۔خاتون کو دوبارہ ٹیلیفون آیا کہ ہماری اطلاع کے مطابق بینک کے لوگوں نے تمہیں کچھ جعلی نوٹ دے دیئے ہیں ہم ایک پولیس آفیسر تمہارے گھر بھیج رہے ہیں وہ رقم لے کر پولیس تھانہ میں چیک کر کے تمہیں واپس دے دے گا یہ ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے،خاتون کے بیان کے مطابق شمالی افریقن پولیس آفیسر جس کا قد تقریباََ 165 سینٹی میٹر تھا جو سیاہ نیلی جینز او نیلی ٹی شرٹ پہنے ہوئے آیا تھا اور رقم لے گیا۔ خاتون کو شک ہونے پر اس نے پولیس کو آگاہ کیا تب تک وہ ہزاروں یورو سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے