۔،۔(اپیل) برٹش پاسپورٹ ہولڈر یاسین بیگ کی قبر کی تلاش۔طفیل بٹ۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی فرینکفرٹ کی جانی پہچانی شخصیت طفیل بٹ کے حوالہ سے برٹش پاسپورٹ ہولڈر یاسین بیگ جن کی وفات 1996-1998میں ہوئی ہے کی قبر کی تلاش ہے۔ان کے بیٹے نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دینا چاہتے ہیں ان کی قبر تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جائے، ان کے بیٹے انگلینڈ میں رہتے ہیں۔1947کی پارٹیشن کے بعد وہ اپنے کنبہ کے ساتھ کراچی شفٹ ہو گئے تھے بعد اذاں وہ انگلینڈ میں رہنے کے بعد فرینکفرٹ شفٹ ہو گئے تھے اور 1996-1998 کے درمیان ان کی فوتگی پر انہیں فرینکفرٹ کے کسی قبرستان میں دفنایا گیا تھا اب ان کی خواہش ہے کہ وہ والد کی قبر کی زیارت کریں اگر کسی دوست احباب کو علم ہو تو برائے مہربانی نیچے دیئے گئے ٹلیفون نمبر پر اطلاع کر دیں (ایک بیٹے کی اپیل) فرینکفرٹ کی جانی پہچانی سماجی،سیاسی اور مذہبی شخصیت ہمارے اپنے عزیز دوست عزیز شیروانی سے بھی اپیل کی ہے وہ بھی انفارمیشن اکٹھی کر رہے ہیں اگر کسی بھی دوست کو علم ہو تو برائے مہربانی مدد کیجیئے۔شکریہ۔
۔۔۔طفیل بٹ۔0176 47770764۔۔۔

٭اس زمانہ میں زیادہ تر مسلمان اوبرراڈ Oberradکے قبرستان میں دفنائے جاتے تھے٭

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے