۔،۔ مالی کے ایک گاوں میں مسلح افراد نے حملہ کر کے خون کی ہولی کھیلی95 ہلاک۔،۔

شان پاکستان مالی باماکو۔مقامی میڈیا کے مطابق افریقہ Afrika کے ملک مالیMaliکے ایک گاوں میں فولانی قبیلہ کے لوگوں نے رات کے پچھلے پہر ڈوگونDogon گاوں پر حملہ کر کے 95 افراد کو موقع پر ہلاک کر دیا اطلاع کے مطابق 19 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے مکانات کو آگ اور دیہاتیوں کے مال مویشیوں کو بھی ہلاک کر دیا ابھی تک کسی نے بھی واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی،بتایا جاتا ہے کہ ایک عرصہ سے دو نسلی گروہوں۔ڈوگون Dogon اور فولانی Folaniقبائل کے درمیان کشیدگی جاری تھی۔مارچ 2019میں ڈوگون Dogonگاوں کی ملیشیا نے فولانی Folani گاوں میں ایک بڑا قتل عام کیا تھا اس لئے امکلن ہے کہ آج کا حملہ اس کا رد عمل ہو سکتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے