۔،۔ فرینکفرٹ دس سالہ سکول کے طالبعلم کی سٹریٹ کار سے ٹکر شدید زخمی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ہاوزن میں اسکول جاتے ہوئے ٹرام سٹیشن ہاوزنر ویگ “Hausener Weg” پر پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا، نامعلوم وجوعات کی بنا پر سب وے کی ٹکر سے بچہ شدید زخمی ہو گیا رپورٹ کے مطابق بچے کو سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں راہگیروں نے فوری طور پر ٹیلیفون کر کے ایمبولینس کو بلا لیا تھا بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفتیش جاری ہے۔ پہلیس کے مطابق حادثہ کیسے پیش آیا معلوم نہیں۔دوسری طرف شواہد کے مطابق طالبعلم پٹڑی کراس کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے آیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے