۔،۔ سپیشل پولیس فورس کا نوجوان ڈیوٹی کے دوران ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک۔نذر حسین-،۔

شان پاکستان جرمنی ویسٹرباخ۔ پولیس آفیسرز معمول کے مطابق چوروں کے گروہ کا مشاہدہ کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق چار رومانیہ کے باشندے جو پولیس کے مطابق چوری کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور موقع کی تلاش میں تھے رات کے 0.40 Uhr بجے انہوں نے سٹور میں چوری کی کوشش کی جس پر پولیس فوراََ حرکت میں آ گئی دو رومینین باشندوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا دو نے بھاگنے کو کوشش کی جس پر 2پولیس آفیسرز نے ان کا پیچھا شروع کر دیا، تعاقب کے درمیان ایک پولیس آفیسر مال گاڑی کے نیچے آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ فلحال دونوں رومینین باشندے گرفتار نہیں ہو سکے پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی اجنبی شخص کو گاڑی میں نہ بٹھائیں۔پولیس ہیلی کاپٹر سے بھی مجرموں کو تلاش کر رہی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے