۔،۔ وزیر اعظم کا قوم کے نام اہم پیغام۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لئے قوم سے تعاون کی درخواست کردی، کہتے ہیں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بے نامی اثاثے ڈیکلئیر کریں، ٹیکس نہیں دیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا۔ قوم کے نام سرکاری ٹیلی ویژن پرنشر کیے جانے والے مختصر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں قوم شرکت کریں ۔ بدقسمتی سے پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، ہمارے پاس سالانہ ٹیکس 4 ہزار ارب روپے اکٹھا ہوتا ہے جس میں سے 2 ہزار ارب روپیہ قرض کی اقساط میں دیتے ہیں ، بقایا رقم سے ملکی اخراجات پورے نہیں کیے جا سکتے۔ پاکستانی ٹیکس سب سے کم دیتے یں لیکن چندہ سب سے زیادہ دیتے ہیں۔ اگر ٹیکس نہ دیا تو ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھے گا، اپیل کرتا ہوں کے عوام اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا حصہ بنیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے